صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا حلف دلایا۔
اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی، سابق صدر رام ناتھ کووند، جناب سی پی رادھا کرشنن کے پیشرو جگدیپ دھنکھڑ اور مرکزی وزراء امت شاہ، راجناتھ سنگھ، جے پی نڈّا، پیوش گوئل اور نتن گڈکری موجود تھے۔ اِس مہینے کی 9 تاریخ کو ہوئے نائب صدر کے انتخاب میں اُنہیں جیت حاصل ہوئی تھی۔ NDA کے امیدوار رادھا کرشنن کو 452 ووٹ ملے تھے اور انہوں نے I.N.D.I.A بلاک کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔
Site Admin | September 12, 2025 3:19 PM
جناب سی پی رادھا کرشنن نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارت کے 15 ویں نائب صدر کے عہدے کا حلف لیا
