January 17, 2026 10:31 AM

printer

جمہوری ادارے تبھی مضبوط رہ سکتے ہیں اور اُن کی افادیت برقرار رہ سکتی ہے کہ جب اُن کا طرزِ عمل شفاف اور شمولیاتی ہو اور وہ لوگوں کے تئیں جوابدہ ہوں: اوم برلا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ جمہوری ادارے تبھی مضبوط رہ سکتے ہیں اور اُن کی افادیت برقرار رہ سکتی ہے کہ جب اُن کا طرزِ عمل شفاف اور شمولیاتی ہو اور وہ لوگوں کے تئیں جوابدہ ہوں۔ جناب برلا کَل کومن ویلتھ کے اسپیکرز اور پریزائڈنگ افسران کی سہ روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ کانفرنس کَل جمہوری اداروں کو لوگوں پر زیادہ سے زیادہ مرکوز بنانے کے نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

جناب برلا نے تمام مندوبین کی سرگرم شرکت، جوش و خروش اور تعمیری جذبے کی ستائش کی، جس نے اِس کانفرنس کو بامعنی اور یادگار بنا دیا۔ x