April 9, 2025 10:14 PM

printer

جمہوریہ ڈومنیکا میں ایک نائٹ کلب کی چھت گِرنے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔

جمہوریہ ڈومنیکا کی راجدھانی Santo Domingo میں ایک نائٹ کلب کی چھت گِرجانے کے بعد کم از کم 124 افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں ایک صوبائی گورنر اور میجر لیگ Baseball کے ایک سابق کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ واقعہ کَل صبح سویرے Jet Set نائٹ کلب میں ایک مقبول گلوکار Rubby Perez کے پروگرام کے وقت پیش آیا۔ واقعے میں وہ بھی ہلاک ہوگئے۔ اِس حادثے کے وقت سینکڑوں افراد اُس مقام پر تھے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔