جمہوریہ چِلی کے صدر Gabriel Boric Font پہلی اپریل سے بھارت کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

جمہوریہ چِلی کے صدر Gabriel Boric Font پہلی اپریل سے بھارت کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اُن کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا، جو وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سینئر حکام، کاروباری انجمنوں، میڈیا اور بھارت-چِلی ثقافتی رابطے کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل ہوگا۔ صدر کی حیثیت سے جناب Boric کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ایک رپورٹ۔                                  V/C – Priya

صدر بورِک اپنے دورے کے دوران پہلی اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں بھارت-چِلی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم دورے پر آئے معزز مہمان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ صدر بورِک، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے، جو اُن کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کریں گی۔ صدر بورِک 5 اپریل کو چِلی روانہ ہونے سے قبل آگرہ، ممبئی اور بنگلورو جائیں گے۔ جناب بورِک کا ممبئی اور بنگلورو میں سیاسی لیڈرشپ، کاروباری اور صنعتی نمائندوں، اِسٹارٹ اَپس، اختراع کاروں اور ٹیکنالوجی لیڈروں سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ بھارت کے چِلی کے ساتھ سرگرم اور دوستانہ روایتی تعلقات رہے ہیں۔ چِلی لاطینی امریکی خطّے میں بھارت کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی امور پر یکساں نظریات رکھتے ہیں، جن میں UNSC اصلاحات،  آب و ہوا کی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی اور دہشت گردی شامل ہے۔ چِلی لاطینی امریکہ اور کریبیائی خطّے میں بھارت کا ایک اہم تجارتی شراکت دار بھی ہے۔ صدر بورِک کے آئندہ سرکاری دورے سے باہمی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لینے اور عالمی علاقائی مشکلات سے نمٹنے کا ایک موقع فراہم ہوگا، جو دونوں ملکوں کے لیے نہایت اہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔