جمہوریہ سنگا پور کے وزیر اعظم Lawrence Wong آج شام بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچے گے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماء جمعرات کو باہمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران سنگا پور کے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال پورے ہونے کے موقع پر سنگاپور کے وزیر اعظم بھارت کا دورہ کررہے ہیں، جس سے دونوں ملکوں کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے وزارئے اعظم کو باہم دلچسپی کے بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہئ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
Site Admin | September 2, 2025 2:47 PM
جمہوریہ سنگا پور کے وزیر اعظم Lawrence Wong آج شام بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچے گے
