جموں کے بھگوتی نگر یاتری نِواس، بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لیے، 7208 یاتریوں پر مشتمل پانچواں جتھا آج صبح وادیئ کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔ اِس قافلے میں پانچ ہزار 258 مرد اور ایک ہزار 587 خواتین، 30 بچے، 277 سادھو اور 56 سادھویاں شامل تھیں۔
اِن میں سے تین ہزار 199 یاتری بالتل بیس کیمپ سے اور چار ہزار 9 یاتری پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔x