January 22, 2025 2:52 PM

printer

جموں کشمیر کے Badhaal گاؤں کو حالیہ پراسرار اموات کی وجہ سے کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا

جموں وکشمیر میں راجوری کی ضلع انتظامیہ نے Badhaal گاؤں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راجوری کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق مخصوص افسران کنٹینمنٹ زون میں کنبوں کو کھانے کی تقسیم اور کھانے کی اشیاء کی کھپت کی نگرانی کریں گے۔ متاثرہ کنبوں کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہے اور علاقے میں تمام عوامی اور نجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر سرکاری طبی مراکز میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاقے کو تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد کے قریبی رابطے میں آنے والے افراد کو لازمی طور پر قرنطینہ زون میں رکھا جائے گا۔ پولیس نے روزانہ کا لاک بُک رکھنے کا حکم دیا ہے جس میں کھانے کی تبدیلی کے ہر واقعے کو درج کیا جائے گا اور متعلقہ افسر کے دستخط کے ساتھ اس کا اندراج کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلے 45 دنوں میں پُراسرار حالات کے تحت 17 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں جس سے تین کنبے متاثر ہوئے ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی پہلے ہی موقع پر موجود ہے جو اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔