جموں کشمیر ک کشتواڑ ضلعے میں آج ایک دہشت گرد حفاظتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران مارا گیا۔ جموں میں آکاشوانی کے نامہ نگار نے بتایا کہ خصوصی اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ضلعے کے Chatroo جنگلاتی علاقے میں بدھ کے روز کارروائی شروع کی گئی تھی اور اسی روز شام کو دہشت گرد کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی۔ اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ جھڑپ ابھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کارروائی کے بعد سے تین جھڑپوں کے بعد پچھلے 17 دن سے ایک سے دوسرے علاقے میں دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے کارروائی کررہی ہے۔
Site Admin | April 11, 2025 2:36 PM
جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں آج سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا
