ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 9:43 PM

printer

جموں کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیر میں آنے والے سیاحوں کی سلامتی اور سہولت کے لیے تمام سکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں

جموں کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیر میں آنے والے سیاحوں کی سلامتی اور سہولت کے لیے تمام سکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ آکاشوانی نیوز سرینگر سے تفصیلی گفتگو میں کشمیر پولیس کے اسپکٹر جنرل V.K Birdi نے کہا کہ تمام سیاحتی مقامات پر زبردست سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس دوران اہم مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں غیر متاثر رہی ہیں۔ سیاحوں کا بڑی گرم جوشی سے خیر مقدم ہو رہا ہے اور انتظامیہ اور سیاحت سے جڑے تمام فریقین کے ساتھ مل کر مقامی لوگ ان کے رہنے کا مکمل طور پر انتظام کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں