جموں کشمیر میں سال میں دو بار ہونے والی تاریخی ”در بار کی منتقلی“ چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ جن دفاتر میں ہفتے میں پانچ دن کام کاج ہوتا ہے، وہ کل سری نگر میں دفترکے اوقات کے بعد بند ہوگئے، جبکہ جن دفاتر میں چھ دن کام ہوتا ہے وہ آج بند ہوں گے۔ تمام دفاتر پیر کے روز جموں میں کھلیں گے۔ جموں کشمیر سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آج اور کَل ملازمین کولے جانے کیلئے، مناسب بندوبست کیا ہے۔ مکمل دربار منتقلی کے تحت وزیراعلیٰ کے سکریٹیریٹ اور دیگر اہم محکموں سمیت 39 دفاتر پوری طرح سے جموں منتقل ہونگے جبکہ 47 محکموں کی محدود منتقلی عمل میں آئے گی۔ دربار منتقلی کا عمل 147 سال قبل ڈوگرا مہاراجہ نے اسٹریٹیجک اور موسم کی وجہ سے شروع کیا تھا اور سالانہ 200 کروڑ روپے کی بچت کیلئے سال 2021 میں اس روایت کو ختم کردیا گیا تھا۔x
Site Admin | November 1, 2025 10:02 AM | J&K Darbar Move
جموں کشمیر میں سال میں دو بار ہونے والی تاریخی ”در بار کی منتقلی“ چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔