August 26, 2025 2:33 PM

printer

جموں کشمیر میں سائبر سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی غرض سے اضلاع میں سوِل سکریٹریٹ اور ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں میں سبھی انتظامی محکموں میں سرکاری آلات میں پین ڈرائیوز کے استعمال پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے

جموں کشمیر میں سائبر سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی غرض سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار نے تمام اضلاع میں سوِل سکریٹریٹ اور ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں میں سبھی انتظامی محکموں میں سرکاری آلات میں پین ڈرائیوز کے استعمال پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ایک حکم میں کہا ہے کہ وہاٹس ایپ اور سرکاری یا خفیہ مواد کو اکٹھا کرنے یا شیئر کرنے کیلئے iLovePDF جیسی غیر محفوظ خدمات جیسے پبلک Messaging پلیٹ فارمس کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ ڈیٹا کا تحفظ کیا جاسکے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سائبر سکیورٹی میں اضافہ کرنے، حساس سرکاری معلومات کے تحفظ اور ڈیٹا چوری کے خطرے کو کم کرنے اور غیر مجاز رسائی کو روکنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔