December 17, 2025 9:39 AM | J&K Dangal

printer

جموں کشمیر آج اپنی پہلی بین الاقوامی بھارتی طرز کی کُشتی یا دنگل اور رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کی میزبانی کیلئے  تیار ہے۔

جموں کشمیر آج اپنی پہلی بین الاقوامی بھارتی طرز کی کُشتی یا دنگل اور رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کی میزبانی کیلئے  تیار ہے۔ یہ مقابلے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کھیل کے اس بڑے مقابلے میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی اور قومی دنگل اسٹارز حصہ لیں گے، جو رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کیلئے مقابلہ کریں گے۔ اس میں قومی اور بین الاقوامی پہلوانوں کے ساتھ Open-Category مقابلے بھی ہوں گے۔

اس چیمپئن شپ میں بھارت، ایران اور بہت سے دیگر ملکوں کے پیشہ ور پہلوان ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو اسے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والے کُشتی کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک بناتی ہے۔ اس چیمپئن شپ کا مقصد علاقے کی دنگل کی شاندار وراثت کی بحالی اور اس کا مظاہرہ کرنا نیز کھلاڑیوں کیلئے، ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ نیا متعارف کرایا گیا رستم جموں کشمیر خطاب 85 کلو گرام سے زیادہ کے پہلوانوں کیلئے ہے۔ ان مقابلوں کے چیمپئن کو 50 ہزار روپے اور روایتی Gurj یا Gadda اور Patta ملے گا۔ دوسرے مقام پر آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب 20 ہزار اور 15 ہزار روپے ملیں گے۔ اس بڑے کھیل مقابلے کا اہتمام جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے کیا ہے، جس کا مقصد کُشتی کے روایتی کھیل کے ذریعہ اتحاد،    قوت، فٹنیس اور ثقافتی افتخار کو فروغ دینا ہے۔ بین الاقوامی دنگل نہ صرف مرکز کے زیر انتظام علاقے کی دیرینہ کُشتی کی ثقافت کو نمایاں کرے گا، بلکہ جموں کشمیر میں کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینے میں ایک اہم ترغیب کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ مقابلے دن میں 12 بجے شروع ہوں گے اور اس میں شائقین کا داخلہ مُفت ہوگا۔