جموں کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آج اور کَل Smart India Hackathon SIH 2025-Software Editionکے اختتامی جلسے کی میزبانی کرے گا۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب IIT جموں اِس ملک گیر اختراع اور ٹیکنالوجی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی اِس تقریب کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور بات چیت کریں گے۔
امید ہے کہ اِس تقریب میں سینکڑوں طلبا، اختراع کار اور اساتذہ کو حقیقی زندگی کی مشکلات کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔x