جموں و کشمیر کے کھٹوعہ ضلع کے Bani اسمبلی حلقے میں تحصیل Lohai Malhar کے رہنے والے Bachiter Singhکی بیٹی Anekha Devi کو آئندہ ہونے والے نابینا خواتین کے عالمی کپ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔
آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Anekha کا قومی اسٹیج تک کا یہ تحریک پذیر سفر جو Lohai Malhar کی پہاڑیوں سے شروع ہوا، اسے ہمت، ہنر اور غیر متزلزل لگن سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ خطے کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے۔ اپنے انتخاب کے ساتھ ہی Anekha بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باعث تحریک بن گئی ہیں۔
انھوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ سچی لگن اور محنت سے منفی حالات سے لڑتے ہوئے ہنر کو ایک دور دراز کے خطے سے عالمی اسٹیج تک لے جایا جا سکتا ہے۔x