ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 3:13 PM

printer

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلعے میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب آنے کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ بچاؤ کاروائی جاری ہے

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلعے میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب آنے کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ کَل رات راج باغ کے Jod Ghati گاؤں اور Janglote علاقے میں پیش آیا۔ اِس سے علاقے کا سڑک رابطہ منقطع ہوگیا اور زمین اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ پانچ افراد کی موت Jod Ghati میں ہوئی، جبکہ Janglote میں دو افراد کی جان گئی۔
سخت کوششوں کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ریاستی فورس SDRF کی ایک مشترکہ ٹیم وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور بچاؤ کارروائی میں مقامی رضاکاروں کے ساتھ کام کررہی ہے۔
جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے بتایا کہ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچاؤ کارروائی جاری ہے اور سڑک رابطہ منقطع ہوجانے کے سبب لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بچاکر باہر لایا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں