August 27, 2025 2:57 PM

printer

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں ویشنو دیوی مندر جانے والے راستے پر تیز بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے متعدد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں ویشنو دیوی مندر جانے والے راستے پر تیز بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے متعدد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ کل تیز بارش کی وجہ سے ویشنو دیوی مندر کے پاس زمینی تودے کھسکنے کا یہ حادثہ پیش آیا۔ Reasi کے SSP پرم ویر سنگھ نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ مسلسل بارش کے پیش نظر CRPF کی چھٹی بٹالین کے فوجیوں نے فوری طور پر بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو کٹرہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر CHC پہنچایا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ دریائے طوی کی سطح کم ہوگئی ہے، لیکن چناب ندی ابھی بھی خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ SDRF، NDRF، نیم فوجی، فوج اور فضائیہ کے حکام، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی، پانی اور موبائل کی خدمات کو بحال کرنا پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور عوام کو غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ذاتی طور پر حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس کی پیش رفت سے متعلق خبریں حاصل کررہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔