ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 2:46 PM

printer

جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے Chisoti گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں زور وشور سے جاری ہیں۔

جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے Chisoti گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں زور وشور سے جاری ہیں۔ فوج، NDRF، SDRF، پولیس اور مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ادھر جموں اور اُدھم پور میں دو Mi-17 ہیلی کاپٹروں اور ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کو تعیناتی کیلئے تیار رکھا گیا ہے۔ بادل پھٹنے سے آئے اچانک سیلاب میں 60 لوگوں کی موت ہوگئی اور 100 سے زیادہ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج Chisoti کا دورہ کیا اور اچانک سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تباہی کی پہلی اطلاع دینے والے مقامی افراد سے بات چیت کی اور جائے حادثے پر موجود چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ راحت اور بچاؤ کارروائی کی نگرانی کرنے والے فوج کے سینئر افسر نے جناب عبداللہ کو تفصیلات سے واقف کرایا۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات چیت کی اور اُنہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری راحت اور بازآبادکاری کی سرگرمیوں پر زور دیا۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی کَل دیر شام Chisoti کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں