جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلعے میں آج مشترکہ سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر تلاش اور آپریشن کو انجام دینے والی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ضلعے کے Chatroo جنگلاتی علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اب تک ایک دہشت گرد مارا گیاہے۔
مڈبھیڑ ابھی جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔