جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلعے کے Bhaderwach میں آج تیسرا ارغونی رنگ کا لیوینڈر کے پھول کا فیسٹیول شروع  ہو رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلعے کے Bhaderwach میں آج تیسرا ارغونی رنگ کا لیوینڈر کے پھول کا فیسٹیول شروع  ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس دو روزہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ جموں کے سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف Integrative میڈیسن کی طرف سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول ایک زرعی اسٹارٹ اَپ Expo کی میزبانی بھی کرتا ہے، جس میں Lavender سے متعلق قیمتی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں میں اختراعات کو نمایاں کیا جاتا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Gulshan Raina

اس سال Lavender Festival منفرد انداز میں منایا جائے گا، کیونکہ اس میں CSIR-Aroma Missions کے تحت Lavender  کی کھیتی کی ترقی کا جشن منایا    جائے گا، یہ فیسٹول نہ صرف مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بلکہ اتراکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی منایا جائے گا۔ CSIR-Aroma مشن سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ جس کی سرپرستی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام Lavender کی کھیتی کے ذریعہ دیہی کمیونٹیز کو با اختیار بنانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اس کے تحت دور دراز کے علاقوں میں پانچ ہزار کسانوں اور نوجوان صنعت کاروں کو کھیتی باڑی سے متعلق مفت معیاری سازو سامان کی فراہمی، ٹیکنالوجیکل سپورٹ لاگت کی بھرپائی پروسینگ ویلیو ایڈیشن اور بازار تک رسائی کی سہولت فراہم ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔