جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے کے کئی گاؤوں میں آج حفاظتی دستوں نے مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔کچھ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد یہ مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ اِس سے پہلے کل فوج نے پونچھ ضلعے کے میندھر کے بالاکوٹ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ذریعے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔اس دوران پنجاب پولیس نے جیشِ محمد سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی Module کا پردہ فاش کیا ہے اور جموں و کشمیر سے دو بھائیوں اور اُن کے کارندے کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں بھائی، جیشِ محمد کے زمینی کارندے بتائے جاتے ہیں۔ یہ دونوں چنڈی گڑھ کے قریب موہالی میں ایک Cab ڈرائیور کے اغواء اور قتل کے ایک پُرانے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔
ڈرائیور کے جسم کے باقیات تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، جسے اِنہوں نے موہالی ضلعے میں کہیں پھینک دیا تھا۔
Site Admin | September 2, 2025 9:39 PM
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے کے کئی گاؤوں میں آج حفاظتی دستوں نے مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی