January 16, 2026 2:24 PM

printer

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے میں لائن آف کنٹرول کے حساس علاقوں اور سانبھا ضلعے میں بھارت-پاک بین الاقوامی سرحد پر کَل شام پاکستانی ڈرونس دیکھے گئے

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے میں لائن آف کنٹرول کے حساس علاقوں اور سانبھا ضلعے میں بھارت-پاک بین الاقوامی سرحد پر کَل شام پاکستانی ڈرونس دیکھے گئے، جس پر سیکورٹی فورسز کی طرف سے فوری ردّعمل اور جوابی کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز کو کسی بھی امکانی خطرے کو روکنے کیلئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، فضائی نگرانی اور گشت تیز کردی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے کہاکہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔