جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آج بادل پھٹنے کے بعد اچانک سیلاب سے کشتواڑ کے Chashoti گاؤں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے وہاں کا دورہ کیا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راحت اور بچاؤ کارروائی کی نگرانی کر رہے فوج کے ایک سینئر افسر نے وہاں جاری کارروائیوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیل بتائی۔ راحت اور بچاؤ کارروائی ابھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے امدادی فنڈ سے نقد امداد کا اعلان کرتے ہوئے جناب عبد اللہ نے مطلع کیا کہ مہلوکین کے ہر کنبے کو دو لاکھ روپے، شدید طور پر زخمی کو ایک لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمیوں کو50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینئر عہدیداران سے بات کی اور کشتواڑ کے Chashoti میں جاری راحت اور بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
Site Admin | August 16, 2025 9:40 PM
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آج بادل پھٹنے کے بعد اچانک سیلاب سے کشتواڑ کے Chashoti گاؤں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے وہاں کا دورہ کیا
