ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 16, 2025 9:40 AM | J&K Cabinet

printer

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ نوکریوں میں بھرتی کے لیے ریزرویشن کے پیچیدہ معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ نوکریوں میں بھرتی کے لیے ریزرویشن کے پیچیدہ معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بیان اُس وقت دیا، جب حکومت نے قانون ساز اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ریزرویشن کے ضابطوں سے متعلق شکایتوں کے ازالے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے کے لیے کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب عبداللہ نے کہا کہ وقت کی مدّت اُن کی جانب سے طے کی گئی تھی، جب انہوں نے روزگار کے خواہشمند امیدواروں کے ایک متعلقہ گروپ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

البتہ وقت کی یہ مدّت ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے ابتدائی آرڈر میں نہیں تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں