January 17, 2026 10:39 AM

printer

جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے متعلق خدمات اور کھیلوں کے ڈائریکٹریٹ کی طرف سے آج سے Srijan موضوع کے تحت جموں کے کنوینشن سینٹر میں پہلی جموں و کشمیر اسپورٹس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا

جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے متعلق خدمات اور کھیلوں کے ڈائریکٹریٹ کی طرف سے آج سے Srijan موضوع کے تحت جموں کے کنوینشن سینٹر میں پہلی جموں و کشمیر اسپورٹس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینا اور ”کھیلے گا بھارت کھلے گا بھارت“ جیسے قومی اقدامات کے ساتھ جموں و کشمیر کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں کھیلوں کے انتظام کار، پالیسی ساز، کوچز، اتھلیٹس اور ماہرین شرکت کریں گے اور ابھرتے ہوئے رجحانات مہارت کی ترقی، بنیادی نظام کی توسیع اور کھیلوں کے پائیدار پلیٹ فارمس تیار کرنے پر تبادلہئ خیال کریں گے۔×