جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں MGNREGA کے تحت کام کے دِن 150 تک بڑھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور زراعت اور کسانوں کے بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا شکر ادا کیا ہے۔
اس اضافی سہولت کو دینے کا مقصد قدرتی آفات کی وجہ سے متاثر ہونے والے دیہی علاقوں میں ذریعہئ معاش کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار 962 پنچایتوں کو سیلاب سے متاثر علاقے قرار دیا گیا ہے، جہاں لوگوں کا ذریعہئ معاش بری طرح متاثر ہے۔