جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے، ’بَم بَم بھولے اور ہَر ہَر مہادیو‘ کے جاپ کے دوران آج صبح سویرے بھگوتی نگر میں یاتری نواس بنیادی کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کیا۔ کُل پانچ ہزار 892 عقیدتمند وادی کیلئے روانہ ہوئے، جن میں سے دو ہزار 489 بال تَل کے راستے، جبکہ تین ہزار 403 عقیدت مند اننت ناگ کے راستے یاترا کریں گے اور پوتر گپھا تک پہنچیں گے۔×
Site Admin | July 2, 2025 3:01 PM
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج صبح یاتری نواس بنیادی کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کیا