August 30, 2025 3:43 PM

printer

جموں و کشمیر کے رام بن ضلعے کی راج گڑھ تحصیل میں بادل پھٹنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے، جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جاتا ہے۔

جموں و کشمیر کے رام بن ضلعے کی راج گڑھ تحصیل میں بادل پھٹنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے، جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جاتا ہے۔ بچاؤ ٹیموں نے متاثرہ علاقے سے اب تک 4 لاشیں برآمد کی ہیں اور لاپتہ شخص کا پتہ لگانے کیلئے تلاش کارروائیاں جاری ہیں۔ اچانک بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا، جس سے املاک کا بڑے پیمانے میں نقصان ہوا اور خطّے میں روزمرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اِس واقعے کے بارے میں رام بن کے ڈپٹی کمشنر سے بات کی ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔