جموں و کشمیر کے راجوری ضلعے کے بڈھال گاؤں میں پُراسرار بیماری کے مزید تین معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مریضوں کو مزید طبی نگرانی کیلئے منتقل کیا جارہا ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ایک 25 سالہ نوجوان میں کَل اسِ پُراسرار بیماری کی علامتیں پائی گئیں، جس کے بعد اسے پہلے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور پھر PGI چنڈی گڑھ منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب آج بھی اِسی طرح کی بیماری کے مزید دو معاملے درج کئے گئے، جس کے بعد دونوں مریضوں کو بھی مزید طبی نگرانی کیلئے منتقل کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے راجوری ضلع انتظامیہ نے بڈھال علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دیتے ہوئے، علاقے میں ہر طرح کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔ بڈھال گاؤں میں گذشتہ پچاس دنوں میں 17 لوگ اِس پُراسرار بیماری سے جان گنوا چکے ہیں۔ x