جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلعے میں آج CRPF کے تین اہلکار ہلاک اور 15 اُس وقت زخمی ہوگئے، جب اُن کو لے کر جانے والی ایک موٹر گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک نالے میں جاگری۔ یہ حادثہ Kandva علاقے میں پیش آیا۔ یہ لوگ Basant Garh سے ایک کارروائی کے بعد لوٹ رہے تھے۔ یہ موٹر گاڑی فورس کی 187 بٹالین کی تھی، جس میں 23 اہلکار سوار تھے۔ دو اہلکاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ x
Site Admin | August 7, 2025 3:00 PM
جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلعے میں آج CRPF کے تین اہلکار ہلاک اور 15 اُس وقت زخمی ہوگئے