جموں و کشمیر کے، اسکولی تعلیم کے ریاستی بورڈ نے 10ویں اور گیارہویں کلاس کے ملتوی شدہ امتحانات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
اطلاع نامے کے مطابق 10ویں کلاس کے سیکنڈری اسکول امتحانات اور 11 ویں کلاس کے لیے ہائر سیکنڈری امتحانات حصہ اول، سیشن سالانہ (پرائیویٹ) سال میں دو بار ہونے والا گیارہویں کا امتحان اب 25 ستمبر کو ہوگا۔ اور 10ویں کا امتحان 26 ستمبر کو ہوگا۔
نئی تاریخوں کی تفصیل جموں و کشمیر ریاستی بورڈ کی ویب سائٹwww.jkbose.nic.in پر دستیاب ہے۔