جموں و کشمیر پولیس کے تحت، کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر، اس وقت کشمیر خطے کے چار ضلعوں میں 10 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہی ہے۔ CIK کے حکام نے بتایا کہ تلاشی کی یہ کارروائیاں، سرحد پار سے جیشِ محمد دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر عبداللہ غازی کے ذریعے چلائے جانے والے دہشت گردوں کے Sleeper Cells اور بھرتی کے ماڈیول کے دہشت گردانہ جرائم کے ایک تحقیقاتی معاملے کے سلسلے میں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کی یہ کارروائیاں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلعے میں ایک مقام پر، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلعے میں چھ مقامات پر، سری نگر میں ایک اور بڈگام ضلعے میں دو مقامات پر کی جارہی ہیں۔
Site Admin | July 19, 2025 3:32 PM
جموں و کشمیر پولیس کے تحت، کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر، اس وقت کشمیر خطے کے چار ضلعوں میں 10 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہی ہے