March 3, 2025 3:01 PM

printer

جموں و کشمیر پولیس نے پُنچھ ضلعے میں، اٹھائیس لاکھ روپے سے زیادہ کی مالیت کی چودہ اعشاریہ آٹھ کنال پر مشتمل چار املاک قرق کی ہیں۔

جموں و کشمیر میں پولیس نے کل پُنچھ ضلعے میں، 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی مالیت کی 14 اعشاریہ آٹھ کنال پر مشتمل 4 املاک قرق کی ہیں، جن تعلق تین دہشت گردوں سے ہے۔  اس اراضی کا تعلق کنٹرول لائن سے متصل Kasba اور Kirni گاؤوں میں پاکستان میں قائم تین مقامی دہشت گردوں سے ہے، جو پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر فرار ہوگئے تھے۔ اراضی کو قرق کرنے کی یہ کارروائی سرحد کے آر پار دہشت گردی کو ختم کرنے اور اس کیلئے دہشت گردوں کی مدد کی خاطر بنیادی ڈھانچے کر تہس نہس کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔×