October 8, 2025 10:04 PM

printer

جموں و کشمیر نے ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت کھاتے قائم کرکے ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا ہے

          جموں و کشمیر نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت کھاتے قائم کرکے ڈیجیٹل صحت کی دیکھ بھال کے سلسلے میں ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ حصول یابی ٹکنالوجی پر  مبنی مربوط خدمات کے زریعے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں یکسر تبدیلی کے خاطر ایک اہم قدم ہے۔ جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت صحت کھاتوں کی کل تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 4 ہزار 499 تک پہنچ گئی ہے، جس سے ڈیجیٹل صحت بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر صرف صحت خدمات اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ہی پیش قدمی نہیں کر رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل صحت کی دیکھ بھال میں بھی نمایاں رول ادا کر رہا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔