جموں و کشمیر میں 270 کلومیٹر طویل جموں – سری نگر قومی شاہراہ نمبر 44 گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔ کئی جگہوں پر پھسلن اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اِس شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔ تاریخی مغل روڈ کو بھی اونچے علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ یہ روڈ جموں ڈویژن میں دو سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کو، جبکہ کشمیر وادی میں شوپیاں سے ملاتا ہے۔ حکام نے ٹرانسپورٹ والوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک اِن سڑکوں کو پوری طرح صاف نہیں کردیا جاتا، وہ سفر نہ کریں۔
Site Admin | October 7, 2025 2:33 PM
جموں و کشمیر میں 270 کلومیٹر طویل جموں – سری نگر قومی شاہراہ نمبر 44 گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی ہے