جموں و کشمیر میں کے کشتواڑ ضلعے کے Chatroo علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شدید زخمی پیرا Trooper اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں روپوش دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے بڑے پیمانے پر جاری تلاشی مہم TRASHI-1، آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ یہ آپریشن، گزشتہ روز Chatroo علاقے کے Mandral-Singhpora کے قریب Sonnar گاؤں میں شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد لڑائی کے نتیجے میں 8 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ روپوش دہشت گردوں کی جانب سے اچانک گرینڈ حملے کی وجہ سے نکلنے والے چَھرّوں کو فوجیوں کے زخمی ہونے کی بنیادی وجہ بتایا جا رہا ہے۔
انٹلیجنس کی معلومات کے مطابق پاکستان میں مقیم جیشِ محمد کے دو سے تین دہشت گرد، علاقے میں پھنسے ہوسکتے ہیں۔ اس دوران زخمی Troopers میں سے ایک حولدار گجیندر سنگھ نے جموں کے فوجی اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ وہائٹ نائٹ Corps کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور دیگر نے عظیم قربانی دینے والے اسپیشل فورسز کے حولدار گجیندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Site Admin | January 19, 2026 9:23 PM
جموں و کشمیر میں کے کشتواڑ ضلعے کے Chatroo علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شدید زخمی پیرا Trooper اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔