جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کود مقابلے 2025 کے دوسرے مرحلے کا آغاز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلعے کے گلمرگ میں برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑیوں پر ہوا۔ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ کھیلوں کے افتتاحی دن کا اختتام جوش و خروش و کامیابی کے ساتھ ہوا۔
مردوں کے Snow Boarding Slalom مقابلے میں جموں و کشمیر کے محی الدین خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سونے کے تمغے کے لیے اپنی راہ ہموار کرلی۔
خواتین کے Snow Boarding Slalom میں اتراکھنڈ میں Menka Gunjiyal نے بآسانی کامیابی حاصل کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
مردوں کےSki ماؤنٹیرینگ اسپرنٹ مقابلے میں فوج کے راجیشور سنگھ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔