جموں و کشمیر میں کُلگام ضلعے کے Guddar جنگلاتی علاقے میں ایک جھڑپ میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اِس کارروائی میں فوج کے ایک جونیئر Commissioned افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل آج صبح کُلگام ضلعے کے Guddar جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔ جب سکیورٹی اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کردیں، جس کے بعد دونوں طرف سے گولی باری شروع ہوگئی۔
Site Admin | September 8, 2025 9:44 PM
جموں و کشمیر میں کُلگام ضلعے کے Guddar جنگلاتی علاقے میں ایک جھڑپ میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا