جموں و کشمیر میں کَل شام کشتواڑ ضلعے کے بالائی علاقوں میں واقع ایک جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں فوج کے 8 جوان زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اِن میں سے زیادہ تر فوجیوں کو گرینیڈ دھماکے میں چوٹ آئی ہے۔
دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے بعد حالات پُرسکون ہوگئے۔ دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں ہلاک کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں محاصرے کو مضبوط بنانے اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی اضافی تعینات کردی گئی ہے۔×