January 14, 2026 3:13 PM

printer

جموں و کشمیر میں کَل شام فوج کے اہلکاروں نے کئی مشتبہ پاکستانی ڈرونز کو تباہ کرنے کیلئے فائرنگ کی

جموں و کشمیر میں کَل شام فوج کے اہلکاروں نے کئی مشتبہ پاکستانی ڈرونز کو تباہ کرنے کیلئے فائرنگ کی، جو راجوری ضلعے میں کنٹرول لائن کے اُس پار سے بھارتی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ یہ ڈرون Manjakote سیکٹر میں کُچھ دیر پرواز کرنے کے بعد، جموں و کشمیر کے پاکستان کے قبضے والے علاقے میں واپس چلے گئے۔ محکمہئ دفاع کے ذرائع کے مطابق، فوج نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن سے متصل علاقے میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد ڈرون شکن نظام کے تحت اقدامات شروع کیے ہیں۔ تلاش کی کارروائی بھی شروع کی گئی ہے، تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اِن ڈرونز کے ذریعے کوئی ہتھیار یا منشیات وہاں نہ گرائی گئی ہوں۔×