جموں و کشمیر میں کَل شام سے بارش کا سلسلہ پھر شروع ہونے کا امکان ہے، جو اگلے تین دن جاری رہے گا۔ اِس کے ساتھ ساتھ خطے میں اونچائی والے مقامات پر سیزن کی پہلی برفباری ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر جموں و کشمیر اور اِس سے ملحقہ علاقوں میں کَل سے بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ موسم کے ناموافق حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ، خاص طور پر جموں -سری نگر اور سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ جیسے اہم راستوں پر آمد و رفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔
Site Admin | October 3, 2025 2:35 PM
جموں و کشمیر میں کَل شام سے بارش کا سلسلہ پھر شروع ہونے کا امکان ہے، جو اگلے تین دن جاری رہے گا