جموں و کشمیر میں کَل رات سے جموں کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی بھر گیا جس سے، ٹریفک جام ہوگیا اور روزانہ سفر کرنے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چناب، Tawi، راوی اور Ujh سمیت جموں خطے کے تمام دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
محکمہئ موسمیات نے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں آج دوپہر تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے جموں – سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔x
مقامی محکمہئ موسمیات نے مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے کے مختلف اضلاع میں آج دوپہر شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام کے مطابق مختلف مقامات پر بادل پھٹنے، اچانک سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ دوپہر بعد سے بادل چھائے رہنے اور کٹھوا، جموں، اودھم پور اور ریاسی اضلاع میں کئی مقامات پر اوسط بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔ ڈوڈا، سمبا، راجوری، پونچھ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔
عام لوگوں کو ندی نالوں اور ندی کناروں نیز کمزور ڈھانچوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خراب موسمی حالات کے سبب آج شری ماتا ویشنو دیوی جی کی پوتر یاترا آج 9 ویں دن بھی معطل رہے گی کیونکہ مسلسل بارش اور زمینی تودے کھسکنے کے خطرات کی وجہ سے یاتریوں کے لیے یہ راستہ محفوظ نہیں ہے۔
اِس دوران جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بڑی کی آمدروفت لگاتار دوسرے دن بھی معطل رہے گی۔ اِس کے علاوہ آج جموں خطے کے تمام سرکاری اور نجی اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے اور آج ہونے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔