جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلعے کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی مہم کے تیسرے دن تلاش کی کارروائی کے دوران، کئی لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ حفاظتی فورسز دہشت گردوں کو راشن اور دیگر سازوسامان کی خریداری اور انہیں پہنچانے میں مدد کرنے والے زمینی کارندوں کی پہچان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اتوار کے روز Chatroo علاقے کے Mandral-Singhpora کے نزدیک Sonnar گائوں میں آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد، گولی باری میں ایک پیرا ٹروپر کی موت ہوئی، جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
اِس دوران، جموں میں اسپیشل فورس کے کمانڈو حولدار گجیندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس کے بعد جسد خاکی کو آخری رسومات کیلئے اتراکھنڈ میں واقعے اُن کے آبائی شہر روانہ کیا گیا۔
Site Admin | January 20, 2026 9:37 PM
جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلعے کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی مہم کے تیسرے دن تلاش کی کارروائی کے دوران، کئی لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔