March 1, 2025 3:10 PM

printer

جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل جموں میں دو مارچ کو اپنی مقننہ پارٹی کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔

جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل جموں میں دو مارچ کو اپنی مقننہ پارٹی کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ ایک مراسلے میں پارٹی کے چیف Whip اور باندی پورہ سے  MLA نظام الدین بھٹ نے تمام MLAs کو اتوار کے روز جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ہونے کو کہا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے بھی اپنی مقننہ پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے، جو جموں میں وزارت روڈ پر وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ دریں اثناء، کانگریس کی قیادت نے کہا ہے کہ انہیں نیشنل کانفرنس کی طرف سے حکمراں اتحاد کے لیجسلیچروں کی مشترکہ میٹنگ کے بارے میں کوئی باضابطہ طور سے اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ x