جموں و کشمیر میں ڈوڈہ ضلع اور اس سے متصل علاقوں میں احتجاجیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں کے سبب، وہاں صورتحال کشیدہ ہے۔ ڈوڈہ حلقے کی نمائندگی کرنے والے، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملِک کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ PSA کے تحت حراست میں لیے جانے کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ یہ احتجاج کل شروع ہوئے تھے اور آج بھی پورے ضلع میں یہ جاری رہے۔ امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔×
Site Admin | September 11, 2025 3:03 PM
جموں و کشمیر میں ڈوڈہ ضلع اور اس سے متصل علاقوں میں احتجاجیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں کے سبب، وہاں صورتحال کشیدہ ہے
