جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی یاتریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے رِیاسی ضلعے کے کٹرا میں ایک منضبط کمان اور کنٹرول مرکز مئی کے پہلے ہفتے میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے کَل ایک مشترکہ سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی تاکہ یاتریوں کی سکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ فوج، انٹلی جنس اور سوِل انتظامیہ کے سینئر افسران نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں اِس بات پر زور دیا گیا کہ انٹلی جنس اطلاعات اور سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل بہت اہم ہے۔ AI ٹیکنا لوجی سے لیس کمان اور کنٹرول مرکز میں چال ڈھال اور چہرے کو پہچاننے والے سات سو CCTV کیمروں، PTZ خصوصیات اور دیگر جدید تفتیش کی صلاحیتوں والے آلات سے نگرانی رکھی جائے گی۔x
Site Admin | April 26, 2025 3:45 PM
جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی یاتریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک منضبط کمان اور کنٹرول مرکز مئی کے پہلے ہفتے میں کام کرنا شروع کر دے گا۔
