جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، Chisoti میں بادل پھٹنے کے تباہ کُن حادثے سے متاثرہ لوگوں سے ملنے کے لیے کشتواڑ پہنچے۔ اِس ناگہانی آفت میں کم سے کم 60 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ عمر عبداللہ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی، جنہوں نے سرِ دست تباہی اور درپیش چیلنجوں کی جانکاری دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ اور لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سے بات چیت کی اور اُنہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری راحت اور بازآبادکاری پر زور دیا۔
جمعرات کو بڑے پیمانے پر بادل پھٹنے کی وجہ سے، کشتواڑ ضلعے کے Chisoti پہاڑی گاؤں میں سیلاب آ گیا تھا، جس میں بہت سے مکانات، مویشی اور بنیادی ڈھانچہ بہہ گیا تھا۔
حکام نے، اِس علاقے میں NDRF، SDRF اور فوج کی اضافی ٹیمیں تعینات کر رکھی ہیں اور طبّی امداد اور راحت کا سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔×