October 5, 2025 2:49 PM

printer

جموں و کشمیر میں موسمیات محکمے نے آج شام سے منگل کے روز تک دور دور تک تیز بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی ہے

جموں و کشمیر میں موسمیات محکمے نے آج شام سے منگل کے روز تک دور دور تک تیز بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس تناظر میں حکام سخت چوکسی برت رہے ہیں۔
مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیرِ اثر جموں ڈویژن کے بعض حصوں میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے، جبکہ اونچائی والے علاقوں میں اوسط سے لے کر شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر وادی میں اننت ناگ، پہلگام، کلگام، شوپیاں، پیر کی گلی، سون مرگ زوجیلا، باندی پورہ، گلمرگ اور کپواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ نچلے علاقوں میں اوسط سے لے کر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے سبھی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔