جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارش کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جموں ڈویژن میں سیلاب سے متعلق ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کم از کم10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ماتا ویشنو دیوی کی یاترا معطل کر دی گئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے اِس یاترا کے راستے پر Trikuta کی اونچی پہاڑیوں سے چٹانوں کے ٹکرے گرنے کے سبب6 افراد ہلاک اور دیگر18 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈوڈا ضلعے میں بھی 4 افراد کی جان گئیں۔ جموں خطے کے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی اور انٹرنیٹ خدمات کے منقطع ہونے کی خبر ہے۔ ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر کل سبھی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس دوران متاثرہ اضلاع میں بچاؤ کارروائیوں اور سیلاب سے متعلق تحفظاتی اقدامات میں مصروف سرکاری اہلکاروں کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ مختلف نشیبی علاقے سیلاب کے پانی میں غرق آب ہیں اور زیادہ تر دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے صورتحال کو سنگین قرار دیا ہے اور ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی فنڈ دیئے ہیں۔ سرینگر میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی تھی، جس میں سخت چوکسی برتنے اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ موسمیات کے محکمے نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکولی تعلیم سے متعلق جموں و کشمیر بورڈ نے کل ہونے والے 10 ویں 11 ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ حکام نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔
جموں کیلئے نمبر ہے:صفر ایک نو ایک، دو پانچ سات، ایک چھ ایک چھ،
سامبا کیلئے:صفر ایک نو دو، تین دو، چار ایک، صفر صفر چار
کھٹوعہ کیلئے:صفر ایک نو دو، دو دو، تین آٹھ، سات نو چھ
ڈوڈا کیلئے:نو پانچ نو چھ، سات سات، چھ دو صفر، چار تین
اور کشتواڑ کیلئے:نو چار آٹھ چار، دو ایک، سات چار نو دو
ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کے راستے میں چٹانیں کھسکنے سے 6 لوگوں کی موت اور 18 لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد پہاڑی کے سب سے اونچے مقام Trikuta کے راستے پر یاترا معطل کر دی گئی تھی۔ چٹّانیں کھسکنے کے مقام Adhkwari پر اندر پرستھ بھوجنالیہ کے قریب بچاؤ کارروائیں جاری ہیں۔ ڈوڈا ضلعے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شدید بارش کی وجہ سے کم از کم چار لوگوں کی جان چلی گئی اور املاک کو بڑے پر نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا ہے کہ جموں کے مختلف حصوں میں صورتحال کافی سنگین تھی اور بحالی کے ہنگامی اقدامات اور اس سے متعلق کاموں کیلئے ڈپتی کمشنروں کو اضافی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Site Admin | August 26, 2025 9:58 PM
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارش کے سبب سیلاب اور چٹّانوں کے ٹکرے گرنے سے10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں بھی صورتحال سنگین ہے
