جموں و کشمیر میں مقامی محکمہئ موسمیات نے موسم سے متعلق تفصیلی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو آنے والے دنوں میں ممکنہ شدید بارش اور اچانک آنے والے سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں موسم عموماً مرطوب رہا، تاہم کہیں کہیں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوئی۔ پیش گوئی کے مطابق آج رات جموں، ریاسی، اُدھمپور راجوری، کٹھوعہ اور سانبا میں کُچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
Site Admin | August 22, 2025 3:13 PM
جموں و کشمیر میں مقامی محکمہئ موسمیات نے رہائشیوں کو آنے والے دنوں میں ممکنہ شدید بارش اور اچانک آنے والے سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے