جموں و کشمیر میں مالی برس 2026-27 کیلئے بجٹ تیار کرنے کے عمل کے حصے کے طور پر محکمہئ خزانہ آج سے بجٹ تجاویز کے بارے میں تبادلہئ خیال کا آغاز کرے گا۔
آکاشوانی جموں سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ محکمہئ خزانہ نے انتظامیہ کے سکریٹریوں کو اطلاع دی ہے کہ 16 دسمبر کو اِس عمل کے اختتام پذیر ہونے سے پہلے 36محکموں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اس دوران سال 2025-26 کے نظرِ ثانی شدہ تخمینوں اور سال 2026-27 کیلئے بجٹ تخمینوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں مرکز کی مالی مدد سے چلائی جانے والی اسکیموں، وزیراعظم کے ترقیاتی پروگرام اور قرض کے التزامات جیسے اجزاء شامل ہیں۔x